نیلور (آندھراپردیش )، 26ستمبر(ایجنسی) ہندوستان نے خلائی سفر میں آج ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ ہندوستانی خلائیتحقیقی تنظیم (اسرو) نے آٹھ مصنوعی سیارچوں کو خلا میں آج صبح 9بجکر 12 منٹ پر آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے چھوڑا۔
آندھرا
پردیش کے وزیر اعلی این چندر بابو نائیڈو، اپوزیشن لیڈر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے.
اس مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں مصنوعی سیارچوں کو الگ الگ اونچائی والے مداروں میں نصب کیا جائے گا۔
ان مصنوعی سیارچوں کوپی ایس ایل وی -سي 35 سے چھوڑا گیا ہے ۔